اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود جارحین اور آل خلیفہ غاصبین نے میدان شہداء شدید حملے کئے جن کے نتیجے میں پانچ بے گناہ شہری شہید اور دسیوں زخمی ہوئے۔
رپورٹیں ملاحظہ ہوں:
ججوں اور حکام کے استعفے18:15 بجے شام کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق بحرین کی عدالتوں کے 12 ججوں نے عوام کے خلاف آل خلیفہ اور آل سعود کی تشدد آمیز کاروائیوں پر احتجاج کرتے ہوئے استعفے پیش کئے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر صحت اور ادارة المصرف المرکزی کے نائب سربراہ نے بھی استعفے دیئے ہیں۔
چار بحرینی علماء کا مشترکہ بیان 11:45 بجی ملنی والی اطلاع کے مطابق بحرین کے چار علماء نے اپنے مشترکہ بیان میں کرائے کے سعودی ایجنٹوں کے جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔آیت اللہ شیخ عیسی قاسم، شیخ عبداللہ الغریفی، علامہ الوداعی اور شیخ عبدالحسین الستری نے اپنے مشترکہ بیان میں آل سعود اور آل خلیفہ کے جرائم اور ان کے ہاتھوں بے گناہ اور نہتے بحرینی مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج، اسکول اور یونیورسٹیاں بند11:06 بجے ملنے والی اطلاع کے مطابق آل خلیفہ کی درخواست پر عوامی مطالبات کچلنے کی غرض سے آل سعود، آل نہیان، آل صباح اور آل ثانی فورسز کی بحرین میں مداخلت کے بعد بحرین کی معاشی صورت حال مکمل طور پر بحران سے دوچار ہوگئی ہے اور اسٹاک ایکسچینج، اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو دوسری اطلاع تک بند کردیا گیا ہے کیونکہ یہ ادارے عملی طور پر بند ہوچکے تھے اور ان میں کسی قسم کی کوئی سرگرمی دکھائی نہیں دے رہی تھی۔بحرینی عوام سے علماء کی اپیل10:54 بجے کو ملنے والی اطلاع کے مطابق بحرین کے علماء نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کفن پوش ہوکر سڑکوں پر آئیں۔سعودی اور بحرینی فورسز ایمبولینسون کے ٹائر پنکچر کرتی ہیںآل السعود اور آل خلیفہ کی فورسز زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنے والے ایمبولینسوں کے ٹائر پنکچر کررہی ہیں تا کہ وہ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل نہ کرسکیں اور ان کا علاج معالجہ نہ ہوسکے۔آل سعود اور آل خلیفہ کے حملوں میں 5 شہید اور دسیوں افراد زخمی10:45 بجے کی خبر کے مطابق آل سعود جارحین اور آل خلیفہ غاصبین نے میدان شہداء شدید حملے کئے جن کے نتیجے میں پانچ بے گناہ شہری شہید اور دسیوں زخمی ہوئے۔ آل سعود اور آل خلیفہ کی افواج نے آج صبح سے میدان شہداء میں دھرنا دینے والے پر امن اور نہتے بحرینی عوام پر زمیں اور فضا سے حملہ شروع کیا اور اشک آور گیس اور اعصاب کو مفلوج کرنے والی گیس کا بے تحاشا استعمال کیا اور لوگوں کو جنگی گولیوں کا نشانہ بنایا. اس وقت آل خلیفہ اور آل سعود کے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں نے میدان شہداء کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور دھرنا دینے والے عوام کو منتشر کیا جارہا ہے. بحرینی عوام پر تشدد کی ہدایت دینے والے امریکہ کو امریکیوں کی فکر لاحق10:12 بجے کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کے فوجی عملے اور ان کے خاندانوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ بحرین میں رونما ہونے والے تازہ ترین واقعات کی بنا پر اس ملک کو چھوڑ دیں۔ یادرہے کہ گذشتہ جمعے کو امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے منامہ کا دورہ کیا اور وہیں سے سعودی عرب اور خلیج فارس کی ساحلی ریاستوں پر مسلط کٹھ پتلی حکمران خاندانوں کو بحرین کی حکومت بچانے کے لئے پرامن بحرینی شہریوں کی سرکوبی کی ہدایات جاری کردیں جس کے بعد بحرینی عوام پر شدید ترین تشدد کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔
عالم اسلام کو آل خلیفہ اور آل سعود کے جرائم کے خلاف قیام کرنا چاہئے9:55 بجے صبح کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے ایک سیاسی رہنما نے آل خلیفہ اور آل سعود کے ہاتھوں عوام کے المناک قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ آل السعود اور آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے اور احتجاج کریں۔ بحرین کے سیاسی راہنما "صادق الجمري" ـ جو میدان شہداء میں موجود ہیں ـ نے کہا کہ آل سعود اور آل خلیفہ کی فورسز کی جانب سے عوام کے خلاف وسیع سطح پر جرائم کے ارتکاب اور نہایت المناک انداز سے عوام کا خون بہانے کے واقعات کے بعد آل خلیفه خاندان کی حکومت کی مخالف جماعتوں نے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں آنے والے وقتوں میں آل خلیفہ اور آل سعود کے ممکنہ جارحانہ اقدامات پر غور کیا گیا۔ انھوں نے بحرین کے نہتے عوام کو کچلنے کے لئے آنے والی کئی ممالک کی فورسز کی بحرین میں موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل نہیان قابض فوج کے پانچ سو اہلکار اور آل سعود جارح فوج کے 1000 فوجی دسیوں پینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ بحرین کی سرزمین پر تعینات ہوکر عوام کے خلاف درندگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بحرین کے عوام استغاثہ کررہے ہیں اور مسلمانوں اور عالمی ضمیر سے مدد مانگ رہے ہیں اور دینی رہنماؤں، قم، مشہد، اور نجف کے مراجع تقلید اور پوری دنیا کے حریت پسندوں سے حمایت کی اپیل کررہے ہیں کہ وہ اٹھیں اور بحرین میں انسانی المیہ رونما ہونے کا سد باب کریں۔12 شہید اور ہزاروں زخمی9:38 بجے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی خبر ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ بحرین کے مظلوم عوام پر آل سعود اور آل خلیفہ کی فورسز کے حملوں میں 12 بحرینی شہید اور ایک ہزار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دریں اثناء دوسرے ذرائع نے شہداء کی تعداد پانچ بتائی ہے۔اطلاعات کے مطابق 2 شہری حملے کے آغاز میں ہی میدان شہداء میں شہید ہوگئے ہیں۔منامہ میں دھماکوں کی ہولناک آوازیں صبح 9:13 بجے کی رپورٹ کے مطابق آج صبح میدان شہداء پر آل سعود اور آل خلیفہ کے حملے کے بعد سے منامہ میں مسلسل دھماکوں کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں۔ پولیس اور سعودی فورسز نے نہایت بڑی مقدار میں اشک آور گیس کے گولے پھینک کر دھرنے کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور عوام نے بھی صفیں باندھ کر مزاحمت کی. جھڑپوں کے مقام سے سیاہ دہواں اٹھ رہا ہے۔ سعودی عرب کے القطیف کے علاقے میں بحرین کی حمایت کے لئے مظاہرےصبح 9:05 بجے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ قطیف کے شہر الصفوا کے عوام نے بحرین کے مظلوم عوام کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔ (سعودی گھٹن کے باوجود سعودی عرب کے شیعہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر مظاہرے کرتے ہیں مگر شاید دوسرے ممالک کو المئے کی گہرائی کا ابھی تک اندازہ نہیں ہوسکا ہے؟)۔
بحرین کی مساجد سے "حی علی الجہاد کی نداصبح 8:59 بجے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پورے بحرین سے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے سنائی دے رہے ہیں اور بحرینی عوام مساجد سے مظاہرین کی امداد کے لئے حی علی الجہاد کی ندا دے رہے ہیں. ہسپتالون پر آل خلیفہ اور آل السعودی فورسز کے حملےموصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی اور آل خلیفہ کی فورسز نے بعض اسپتالوں پر حملے کئے ہیں اور تمام ڈاکٹروں اور نرسوں کو زخمی کردیا ہے جس کی بنا پر وہ اب زخمیوں کا علاج نہیں کرسکیں گے اور اسپتالون نے اعلان کیا ہے کہ ان کے پاس زخمیوں کے علاج کے لئے عملے کی شدید کمی ہے جبکہ منامہ کے السلمانیہ اسپتال کو سعودی بحرینی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔لوگ گھروں میں نہ رہیںبحرینی نوجوانوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہنے کی بجائے فوری طور پر میدان اللؤلؤہ اور مساجد کی چھتوں پر پہنچیں۔میدان اللؤلؤہ یا میدان الشہداء ٹینکوں کے گھیرے میںسعودی اور بحرینی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں نے میدان شہداء کو گھیرے میں لیا ہے اور سعودیوں نے دھرنا دینے والے پرامن شہریوں پر اپنے حملے کا آغاز کردیا ہے۔ ٹیلی فون کنکشن منقطع کردیئے گئے منامہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بحرین کے بین الاقوامی ٹیلی فون کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں تاکہ بحرینی عوام بیرونی دنیا سے رابطہ نہ کرسکیں۔منامہ اور سترہ پر آل السعود اور آل خلیفہ ہیلی کاپٹروں کے حملےآج صبح میدان الشہداء (پرل اسکوائر) میں آل السعود اور آل خلیفہ کے گماشتوں نے نہتے اور پرامن دھرنے پر زمین اور فضا سے وحشیانہ حملے کئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق امریکی ساخت کے سات آپاچی ہیلی کاپٹر آج صبح میدان لؤلؤہ کی فضا میں ظاہر ہوئے اور لوگوں پر حملہ آور ہوئے۔ آج کے حملے میں اعصاب کو مفلوج کردینے والی گیس کا آزادانہ استعمال ہوا ہے اور سعودی فورسز شہر کی سڑکوں اور پلوں پر تعینات ہوئے ہیں۔ عراق کے صدر دھڑے کے قائد سید مقتدا صدر کی طرف سے مذمتی بیانمقتدا صدر نے خلیج فارس کی ساحلی ریاستوں کی طرف سے بحرینی عوام کی سرکوبی کے لئے اس ملک میں افواج بھجوائے جانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی ریاستوں کی طرف سے افواج بھجوانے کا مطلب بحرینی عوام کے مطالبات کی سرکوبی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ بحرین میں پہنچنے والی عرب فورسز کو عوام کی حمایت کرنی چاہئے اور انہیں ان کو کچلنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ انھوں نے انقلاب بحرین کو حق و حقیقت کا انقلاب قرار دیا اور کہا کہ اس انقلاب کو ہرگز کچلنے کی ہرگز کوشش نہیں ہونے چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔
جاری ہے